نئی دہلی 27 ، مئی (ایجنسی) ہندوستان اور ماریشس نے سمندری سیکورٹی سمیت پانچ معاہدوں پر آج دستخط کئے۔
ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئے ماريشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان یہاں ملاقات کے بعد ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے، یہ معاہدے ہندوستان کی جانب سے ماریشس کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرض دینے،
ماریشس میں سول سروسز کالج قائم کرنے، سمندری سائنس کے شعبے میں تعاون اور بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد میں ماریشس کے شامل ہونے سے متعلق ہیں۔
یہ معاہدے سمندری سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل اور ماریشس سمندری تحقیق اور تعلیمی ادارے کے درمیان کئے گئے ۔